بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛سیماء بخاری ایڈیشنل سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ۔چیف کلیکٹر آف کسٹمز (نارتھ) اسلام آباد اور پا کستان کسٹم سروس کی گریڈ اکیس کی افسرسیماء رضا بخاری کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ پارلیمانی امور تعینات کیا گیا ۔ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ تجارت حامد علی کے ڈیپوٹیشن میں 6 ماہ کی توسیع 2 اگست 2024 سے 2 فروری 2025 تک شمار ہو گی۔وہ پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ بیس کے افسر ہیں۔میڈیکل آفیسر، محکمہ صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ضیاء اللہ بٹنی کو تبدیل کرکے فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد تعینات کیا گیا ۔انہیں تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ۔