کراچی (نیوز ڈیسک) روس کی ایک عدالت نے گوگل پر پوری دنیا کی دولت سے بھی زیادہ مالیت کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔روسی عدالت کی جانب سے گوگل پر 2ڈیسلین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کہ عالمی جی ڈی پی سے کہیں زیادہ ہے۔عالمی بینک کے تخمینے کے مطابق عالمی جی ڈی جی پی 100 کھرب ڈالرز کے قریب ہے۔اتنی زیادہ رقم کا جرمانہ 4 سال سے جاری عدالتی مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عائد کیا گیا جو گوگل کیخلاف روس کے 17ٹی وی چینلز نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا۔2020 میں گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی چینل Tsargrad کو بین کر دیا تھا، جس کے بعد عدالتی جنگ کا آغاز ہوا۔اس موقع پر عدالت نے چینل کو بین کرنے پر گوگل پر ایک لاکھ روسی روبل کا جرمانہ عائد کیا تھا۔اس کے بعد 2022 میں گوگل نے دیگر روسی میڈیا اداروں پر اس وقت پابندی عائد کی جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا، جس پر عدالت نے مزید جرمانے عائد کیے۔اب 17 میڈیا اداروں کے مواد پر یوٹیوب پر پابندی عائد ہے جن کی جانب سے عدالت میں گوگل پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔روسی حکومت نے ان پابندیوں پر گوگل کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا تھا جس کے بعد روس میں کام کرنے والی کمپنی کی شاخ نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا۔
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر، وزارتِ قانون راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری وزارتِ...
اسلام آبادپاکستان سندھ طاس معاہدے کو اس کی اصل شکل میں قائم و دائم تصور کرتا ہے ،اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ...
اسلام آ باد گداگری ؛بیرون ملک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ۔ 3سالوں میں مختلف ممالک...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے کہا...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف کااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اورمتحدہ عرب امارات کے...
اسلام آبادمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پر پاکستان کے دورے پر آ...
اسلام آبادلاہور میں واہگہ - اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک، ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔سیکورٹی...