کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہےکہ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز ہیں کمزور ہیں اس پر سزا ہونا ممکن نہیں ہے اور ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں،نمائندہ جیو نیوز مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جو آپریشنل باڈیز ہیں اور یہ وہ گروپ ہے جو ہمیشہ ہیون فیلڈ کے باہر مظاہرے کرتا ہے اور دیگر جگہوں پر بھی کرتا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ نئی ڈیل کی خبروں کے درمیان ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کی باتیں ہو رہی ہیں۔سینئر رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں انصاف ملنے کی توقعات ہیں۔ ذاتی مسائل کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور یہ معاملہ لمبا نہیں کیا جاسکتااور آج ہماری میٹنگ ہے جس میں ہم فیصلہ کریں گے کہ جدوجہد کا کونسا طریقہ اپنانا ہے اور ہم دیگر جمہوری پارٹیوں کو بھی جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں جو ملک میں لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں گے اور ان کے ساتھ جلد ہی بیٹھک کریں گے۔
اسلام آباد ایک مثبت پیشرفت میں قطر نے 5 ایل این جی کارگوز کی آمد کو 2026 تک موخر کر دیا ہے جو پاکستان کو بیل...
اسلام آباد پاکستان کے قومی توانائی گرڈ کو بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے جیساکہ زیادہ سے زیادہ صارفین خود سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی...
لاہوربیرون ملک موجود پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کی...
سرینگر مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، بی جے پی ارکان کو باہر نکال دیا گیا ، بی جے پی ارکان کی آرٹیکل...
اسلام آباد ترقی پذیر ممالک میں سپر پاور کے صدر کو اختیارات کا سپرمین سمجھنا درست نہیں،یہ تاثر بھی غلط ہے کہ...
اسلام آباد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے ساتھ اہم مذاکرات کی تیاریوں کا آغاز...
ملتان حضرت شاہ رکن عالم ملتانی ؒ کا 782واں سالانہ عرس آج 8نومبر سےشروع ہورہا ہے،عرس کی سہ روزہ تقریبات کا...