اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کےابتدائی7ماہ میں بھارت سےدرآمدات میں تیسری باراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سےدرآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں۔ذرائع کے مطا بق ستمبر2024 میں بھارت سےسالانہ بنیاد پر درآمدات میں45 فیصد کابڑا اضافہ ہوا۔ ستمبر2024 میں بھارت سےدرآمدات کاحجم2کروڑ80لاکھ ڈالرزررہا۔ ستمبر 2023میں بھارت سے درآمدات ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالرز تھیں۔ رواں مالی سال ستمبرمیں مسلسل دوسرے مہینے بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا۔ اگست2024 میں سالانہ بنیادوں پربھارت سے درآمدات 5فیصد بڑھیں تھیں۔ جنوری، مارچ 2024، فروری، مئی2023 میں بھی بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔ پاکستان نےاگست2019میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی۔بعدازاں پاکستان نےبھارت کےساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔ پاکستان نےبھارت کےساتھ زندگی بچانےوالی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی...
لاہور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا ’پلان فار چینج‘ کے...
اسلام آ باد سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ون مین کمیشن ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں ‘...
اسلام آباد اٹلی نے سندھ کے دیہی علاقوں میں موسمیاتی خطرات کا سامنا کرنے والے پسماندہ افراد کو بااختیار...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے؛ رانا منظور احمد کی گریڈ 21میں ترقی ،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ...
نئی دہلی بھارت میں ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ترکیہ کی کمپنی نے بھارتی حکومت کی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی سیکرٹری ڈیوڈ لیمی پاکستان کے...