جوڈیشل کمیشن کیلئے بلاول بھٹو، عرفان صدیقی، عمر ایوب ، شبلی فراز نامزد

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل)جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے دو، دو پارلیمنٹیرینز نامزدگی کر دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جوڈیشل کمیشن کیلئے رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر عرفان صدیقی جبکہ اپوزیشن نے سینیٹر شبلی فراز اور رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کو نامزد کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت نے قومی اسمبلی سے بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کو نامزد کیا۔اپوزیشن کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کیلئے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ۔