پاکستان میں جاپان کے سفیر تبدیل،اعلان آج

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان میں جاپان کے سفیر متشیرو واڈا کو کروشیا منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاپانی حکومت ان کی تبدیلی کا اعلان آج (جمعرات) کرے گی اور امکان ہے کہ اس وقت ٹوکیو دفتر خارجہ میں تعینات سینئر سفارتکار کو پاکستان کے لیے نیا سفیر مقرر کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ سبکدوش ہونے والے سفیر آئندہ ہفتے صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ متشیرو واڈا، جو ایک ماہر قانون اور کیریئر ڈپلومیٹ ہیں، نے اپنے تین سالہ قیام کے دوران پاکستان اور اپنے ملک کے درمیان ہمہ جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔