GHQ حملہ کیس، عمران سمیت ملزمان پر 8نومبر کو فردجرم

31 اکتوبر ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ،صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے شیخ رشید ،عمر ایوب، شبلی فراز ، راجہ راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ اور جاوید کوثر سمیت تحریک انصاف کے 26رہنمائوں کو جی ایچ او حملہ کیس میں مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی آٹھ نومبر تک ملتوی کر دی جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت باقی ماندہ ملزمان کو نقول فراہم کرنے کیلئے کل یکم نومبر کو اڈیالہ جیل کی عدالت میں طلب کرلیا،گذشتہ روز راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل میں چالان نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔