نواز شریف کی توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

31 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے نواز شریف کی توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 7 نومبر تک جواب طلب کر لیا ۔ فاضل جج نے صدر آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی،نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم کے بعد توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب دائرہ اختیار میں نہیں آتا ،توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس نیب کو واپس بھیجا جائے۔