سری نگر(ایجنسیاں ) مقبوض کشمیر میں ہفتہ کوقابض بھارتی فوج نے وادی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا ہے، جنوبی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نےگزشتہ روز دو کشمیری نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے ہلکان گلی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاسرینگر سمیت کئی علاقوں میں قابض بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری ہے ، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مجاہدین کوایک جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا ، آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔شمالی کشمیر ، ضلع بانڈی پورہ کے علاقے پاناراور سری نگر میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پیرا ملٹری ا ور پولیس اہلکاروں نے صبح سویرے سری نگر کے علاقے خانیار کو گھیرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔تلاشی کارروائیوں میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلع اسلام آباد کے علاقے کھنہ بل کی جامع مسجد میں آگ بھڑک اٹھی ۔جامع مسجد کھنہ بل میں لگنے والی آگ قریبی رہائشی مکانات تک پھیل گئی جس سے متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا۔۔محکمہ فائربریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں ایک شخص کی پراسرار طورپرلاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بربر شاہ کے رہائشی ایک شخص کی لاش اسکے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیاہے
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...