گلگت بلتستان کا 77واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

03 نومبر ، 2024

گلگ(اے پی پی)گلگت بلتستان کا 77واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔اس سلسلے میں تمام اضلاع میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس مناسبت سے چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان شریک ہوئے۔اس کے بعد پاک فوج کے زیر اہتمام ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں شاندار تقریب منعقد ہوئی جہاں مہمان خصوصی کمانڈر10کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز،گورنر مہدی شاہ ،وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی اور دیگر حکومتی اور سول اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔ وزیر اعلیٰ گلبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کو اپنے غازیوں اور شہداء پر فخر ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد ملک میں زندگی گزار ہے ہیں ۔اس تقریب میں پاک آرمی ، ایس سی او، پولیس ، ریسکیو 1122 اور دیگر کےثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے۔ پاک آرمی کے زیر نگرانی بلتستان ، دیامر ِاستور،اگلگت بلتستان اور دیگر اضلاع میں بھی آزادی ِگلگت بلتستان کے سلسلےمیں تقریب کا انعقاد ہوا۔