لندن(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے40سے50ارب روپے دیاگیا، آپ لوگوں نے خیبرپختونخوا میں پبلک ویلفیئر کے لئے کیا کیا؟نواز شریف نے نیویارک میں ن لیگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ان لوگوں کی حکومت کا گیارہواں یابارہواں سال چل رہاہے، خیبرپختونخوا کے عوام ان لوگوں سے نہیں پوچھتے کہ آپ ملک کو تو چھوڑیں آپ نے ہمارے صوبے کے لئے کیاکیاہے۔ کام کرنا اوربات اور صرف باتیں کرنا اوربات ہے ، ان لوگوں نے صرف لوگوں کے اخلاق کو بگاڑا ہے اور لوگوں کو بدتمیزی کاکلچر سکھایاہے، جب میری حکومت تھی اس وقت صرف 104روپے کاڈالر تھااورانٹرسٹ ریٹ سواپانچ فیصدتھا، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلندسطح پر تھے ، آئی ایم ایف کو ہم نے خداحافظ کہہ دیاتھا، اوریہ لوگ اسے واپس لیکر آگئے۔نوازشریف نے کہا کہ ہم ترقی کی شرح کو 5.8کے ریٹ پر لیکر گئے تھے اورہمارا پروگرام اسے 7فیصد پر لیکرجاناتھا، لیکن ہمارا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، یہ لوگ ڈالر کو اوپر لے گئے اورانٹرسٹ کو 22سے 23فیصد پر لیکر گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بالکل زمین پر آگئے ، ان لوگوں نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرلیا، ان لوگوں نے پاکستان کے اندر ترقی کاکوئی منصوبہ نہیں لگایا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے آج خان صاحب ایک منصوبہ بتادیں کہ انہوں نے یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کے لئے شروع کیاہو، پاکستان میں سب سے پہلے موٹروے کی بنیاد مسلم لیگ ن اورنوازشریف نے رکھی، سب سے آخری موٹروے بھی مسلم لیگ ن اورنوازشریف نے بنائی ہے ، آپ کو پتا ہوگا اب موٹروے پاکستان میں موجود ہے جو پشاور سے شروع ہوتی ہے ، اسلام آباد آتی ہے اوریہاں سے لاہور جاتی ہے، لاہو ر سے ملتان جاتی ہے اورملتان سے رحیم یارخان اورپھر سکھر جاتی ہے، سکھر حیدرآباد جورہ گیاتھا خدا کے بندوں وہی بنادیتے وہ بھی نہیں بنی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شہبازشریف صاحب کو بولاہے کہ اسے نئی موٹروے پرمنتقل کریں ، ہم نے بلوچستان میں سڑکوں اورہائی ویز کاجال بچھایاہے ، کام ان کاتھااورہزارہ موٹروے بھی ہم نے بنائی جوپنجاب میں نہیں کے پی میں ہے ، ہم نے عطاآباد جھیل کے اندر ایک لمبی ٹنل بنائی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...