تہران(این این آئی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران کے خلاف اقدامات پر امریکا و اسرائیل کو سخت جواب ملے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں ایک تقریب میں انہوں نے کہاکہ امریکا اور صہیونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔