لندن (پی اے) سائبر حملے کی زد میں آنے والی کونسلوں کے درمیان پور ٹس متھ بھی شامل ہے۔ یونٹری کونسل نے کہا کہ وہ خود کو نو نیم057(16) کہنے والے گروپ کے ذریعہ ڈسٹربڈ ڈینیل آف سروس حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ روس کے حامی ہیکرز نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جنہوں نے سیلفورڈ اور مڈلزبرو کو بھی متاثر کیا ہے۔ پور ٹس متھ نے کہا کہ کونسل کی کوئی خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں اور رہائشیوں کا ڈیٹا خطرے میں نہیں ہے۔ اتھارٹی کے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ پور ٹس متھ سٹی کونسل کی ویب سائٹ سائبر حملے سے گزر رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ سائٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے وقت آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پور ٹس متھ پورے برطانیہ میں ان متعدد مقامی حکام میں سے ایک ہے، جو نو نیم 057 (16) نامی گروپ کے ذریعہ تقسیم شدہ ڈینیئل آف سروس (ڈی ڈی اوز) حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ حملے سے کونسل کی کوئی خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں اور صارف اور رہائشیوں کا ڈیٹا خطرے میں نہیں ہے تاہم ویب سائٹ نامعلوم مدت کے لئے ہو سکتی ہے۔ ہم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔ کونسل نے کہا کہ اس کی ٹیمیں کام کے اوقات کے دوران سوالات کا جواب دینے کے لئے اب بھی دستیاب ہیں اور رہائشی آن لائن خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور مائی پور ٹس متھ، بیرونی ویب سائٹ پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس ہفتے دیگر کونسلیں بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔ سیلفورڈ، بیوری اور ٹریفورڈ کونسلوں نے تصدیق کی کہ ان کی ویب سائٹس عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں لیکن کہا کہ اب وہ دوبارہ آن لائن ہیں۔ مڈلزبرو کونسل کی سائٹ کو بدھ کو آف لائن لے لیا گیا، جب اس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ایک مسئلے کی نشاندہی کی۔ نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر (این سی ایس سی) کے ترجمان نے کہا کہ تنظیم نے متاثرہ کونسلوں کو رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کو بتایا کہ اگرچہ ڈی ڈیم اوز حملے نفاست اور اثرات میں نسبتاً کم ہیں، وہ جائز صارفین کو آن لائن خدمات تک رسائی سے روک کر خلل پیدا کر سکتے ہیں۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...