اسلام آباد (اے پی پی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور شفافیت کے فروغ کیلئے آزادی صحافت ناگزیر ہے ،پاکستان آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتا ہے، پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے و صحافت اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے ۔ صحافیوں کے خلاف جرائم پر استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہاہے کہ صحافیوں کا تحفظ کئے بغیر آزادی ِصحافت کا تحفظ ممکن نہیں، صحافی مشکل حالات بالخصوص تنازعات اور جنگوں کے دوران رپورٹنگ کرتے ہیں،پُرخطر حالات اور دوران جنگ صحافیوں کو مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ صحافیوں کو سنسرشپ ، تشدد ، دھمکیوں ،اغواء اور قتل جیسے خطرات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں صحافی قتل ہوئے ، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اب تک 130 سے زائد صحافی مارے جا چکے ہیں ، اسرائیل نے میڈیا کے اداروں اور صحافیوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو صحافیوں کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، آئین پاکستان آزادی اظہارِ رائے، آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے ، پاکستان آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام ، شفافیت کے فروغ کیلئے آزادی صحافت ناگزیر ہے ،صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ایکٹ 2021 پاس کیا،پاکستان میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی گئی ہے تاہم ملک میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے ابھی مزید اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے مربوط حکمتِ عملی اور جامع نظام اپنانے کی ضرورت ہے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...