کوپ29 میں ترقی پذیر ممالک کیلئے موسمیاتی فنانسنگ ترجیح ہونی چاہئے، شیری رحمٰن

03 نومبر ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)سینیٹ کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے مناسب فنڈز کی فراہمی کے ذریعے آب و ہوا کی لچک کو فروغ دینے میں ترقیاتی اداروں کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) میں کوپ29سے قبل منعقدہ پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کاربن کے بڑے اخراج کنندگان پر زور دیا کہ وہ اپنے بین الاقوامی طور پر طے شدہ شراکت داری (آئی ڈی سیز)کی پاسداری کریں اور موافقت پر ایک عالمی ہدف کی ضرورت پر زور دیا جس میں زمینی حقائق کے مطابق اقدامات کی فنڈنگ کو ترجیح دیں ۔ سینیٹر شیری رحمان نے اخراج کرنے والے بڑے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے آئی ڈی سیز کے لیے پرعزم رہیں اور آب و ہوا کی مالی اعانت صرف رپورٹنگ کے بجائے زمینی حقائق سے مطابقت رکھنے والے اقدامات کی جانب مبذول ہونی چاہئے۔