ڪاسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے امداد کے بجائے سرمایہ کاری کا راستہ اپنایا ، پاکستان میں عرب ممالک سے سرمایہ کاری سے متعلق عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے امداد کے بجائے سرمایہ کاری کا راستہ اپنایا ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے خوبصورت اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، قطر، امارات، کویت اور دیگر اسلامی ممالک سے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کی طرف سے مزید سرمایہ کاری کے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیرِ اعظم کا قطر اور سعودی عرب کا حالیہ دورہ تعلقات کی مضبوطی اور استحکام کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت بہتری کی طرف جا رہی ہے، فلسطین کے معاملے پر وزیرِ اعظم کا موقف جرات مندانہ اور قومی امنگوں کے مطابق ہے۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...