سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں اندھا دھند کان کنی سےآبی ذخائر تباہ ہورہےہیں غیر مقامی ٹھیکیداروں کی طرف سے دریا کے کناروں سے قدرتی وسائل کی لوٹ مار سے علاقے میں سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات بھارت کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ریت، بجری اور پتھروں کی اندھا دھند کان کنی سے سیلابوں سے دفاع کمزورہورہا ہے اور دریائوںمیں اچانک سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیڈارمتعدد قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں جن میں زیادہ گہرائی والے دریائوںکے کناروں اور پشتوں کے قریب کان کنی پر پابندیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے کی ماحولیاتی اورارضیاتی صورتحال کو مد نظر رکھے بغیر بہت سی ترقیاتی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کان کنی کے 70فیصد ٹھیکے غیر مقامی ٹھیکیداروں کو دیئے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...