راولپنڈی (جنگ نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونے والے 49ویں کامن کے پولیس افسران نے ملاقات کی،انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی پر افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی فرنٹیئر کانسٹیبلری دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی میں ایف سی کے 10 بہادر جوانوں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔انہوں نےکہا کہ ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں، ایف سی کے شہداء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے، نوجوان افسران کسی بھی ادارے میں ایک نئی جان ڈال سکتے ہیں، دیانتداری، نظم و ضبط اور اخلاقی طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، آپ کو اپنے کردار اور جانفشانی سے عوام کے سامنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجموعی ساکھ کو بہتر بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے اچھا سلوک اچھے افسر کی پہچان ہے، روایتی تعلقات کی بجائے لوگو ں سے مضبوط تعلق استوار کریں، اچھے کاموں میں نام پیدا کریں جوآپ کی پہچان بنے، آؤٹ آف وے عوام کی مدد اورخدمت کرنی چاہیے، جو افسران عوام کی خدمت کرتے ہیں اوردل میں بستے ہیں انہیں سفارش کی ضرورت نہیں رہتی۔
کابل افغانستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششوں کو...
لاہور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ17جنوری سے ملتان کرکٹ...
اسلام آباد پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے...
پشاورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات تحریری طور پر رکھ...
پشاور سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں میں ایک ماہ کے دوران کئے گئے سمتعدد آپریشنز...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
دمشق/یروشلماسرائیل نے شام کے ایک فوجی قافلے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں3اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی...