اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو اہم میچ میں 17رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنائے، محمد اخلاق نے 16گیندوں پر 53رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 11گیندوں پر 27رنز بنائے۔ 106رنز کے ہدف میں جنوبی افریقی ٹیم چار وکٹ پر 88رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے حسین طلعت نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دی تھی۔