پاک روس دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، روسی قونصل جنرل

03 نومبر ، 2024

کراچی (اے پی پی)کراچی میں روسی فیڈریشن کے قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں نے اسے مزید مضبوط کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رشین فیڈریشن کے قونصلیٹ میں منعقدہ ”پیپلز یونٹی ڈے“ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔روسی قونصل جنرل کہا کہ پیپلزیونٹی ڈے، ہر سال 4 نومبر کو منایا جاتا ہے۔روس پاکستان تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان 2 بلین ڈالر سے زیادہ کا تجارتی حجم ہے۔حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔