ا سلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر فحش اور توہین مذہب مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق 2020 سے اب تک1لاکھ 14ہزار 15 غیراخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں جس پر ایک لاکھ13ہزار133اکانٹس بلاک کئے گئے۔مذہب کے خلاف2ہزار4693پوسٹس اپ لوڈ ہوئیں جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد اپ لوڈ کیا گیا جس پر 24 ہزار 800 اکانٹس کو بلاک کیا گیا۔فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس(ٹیوٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا جس میں سے 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کئے گئے۔فیس بک کے 1 لاکھ 47 ہزار 579، انسٹاگرام پر 22 ہزار 357، اسنیک ویڈیو پر 6 ہزار 728 268، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 25 ہزار 600، یوٹیوب کے 53 ہزار 162، ایکس پر 53 ہزار 842 لنکس بلاک کے گئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...