اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی، بیرسٹر سیف

03 نومبر ، 2024

اپشاور (این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خبر پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔پشاور سے جاری میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے ، میں نے کہیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام اداروں کو مل بیٹھنے اور باہمی اتفاق سے سیاسی تناو کم کرنے کی ضرورت پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی کارکنوں کی رہائی اور جمہوری عمل کی بحالی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرویو کو توڑ مروڑ کو قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔