پنجاب بھر میں ڈینگی کے141کیسز رپورٹ

03 نومبر ، 2024

لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھر ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے141کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ میں 954جبکہ رواں سال اب تک5897ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 118، لاہور اور اٹک سے4،4، چکوال اور وہاڑی سے3،3،گوجرانوالہ سے2جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔