لاہور(خصوصی رپورٹر)انجمن حمایتِ اسلام محمد امین پولی ٹیکنیک اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے صدر آفتاب اسلام آغا نے کہا ہے کہ فضلوں کو جلانے، درختوں کے بے تحاشا کٹاو، کارخانوں اور گاڑیوں کے دھویں سے فضا مسموم ہو چکی ہے۔ ان مضر اثرات کو جاننے کے بعد ہی شہری خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ سیکرٹری میاں شاہد لطیف نے کہا کہ سموگ کا زہریلا مادہ پھیپھڑوں میں مختلف بیماریوں اور کینسر کا باعث ہے، جس سے سالانہ ایک لاکھ شہری موت کے مُنہ میں چلے جاتے ہیں۔ پرنسپل اظہر اقبال شاد نے کہا کہ تعلیمی سال مختصر ہونے کے باعث طلبہ ہائی برڈ ورکنگ نہیں کر سکتے، انھیں تعلیمی اداروں میں آنا ہی ہوتا ہے، اس لیے گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ فضائی آلودگی سے سینے میں جکڑن، آنکھوں میں جلن اور کھانسی سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی کے لیے سیکڑوں اساتذہ اور طلبہ نے سبزہ زار، ملتان روڈ اور دارالشفقت چوک تک پلے کارڈز اور بینر اُٹھا کر جلوس نکالا اور شہریوں کو بھاپ لینے، کھانے پینے کی ٹھنڈی اور ترش اشیا سے پرہیز کی تلقین کی۔
لاہور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ سٹریٹیجک پلاننگ کے تحت...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس شادی کا جھانسہ دے کر سیکیورٹی گارڈ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر...
لاہور سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق رہنما سید زعیم حسین قادری کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،کسٹوڈیل ٹارچر اور ہلاکتوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی...
اہورامیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے دارالحکومت میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت...
لاہورصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے آج گردوارہ مانکے کے مقام سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
لاہور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس...
اہورپاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے سر میں درد ہو،ان کا موڈ اچھا...