لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سپیشل بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات دینے کا ویژن، وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق جبین کا چارج سنبھالتے ہی پہلا دورہ ملتان کا کیا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچوں کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ملتان، ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ ثانیہ عاشق نے کہا کہ ڈرائیور کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچوں کی سکول سے 4 دن سے غیر حاضری نا ناقابل برداشت ہے۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ملتان میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرمیں خصوصی اجلاس میں بریفنگ لی۔ صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں بہتری کے لئے الٹی میٹم جاری کردیا۔ سپیشل ایجوکیشن سکولز میں سہولیات بہتر کرنے کا حکم 72 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر اسپیشل ایجوکیشن کے سنٹرز آف ایکسی لنس کی تکمیل دسمبر تک یقینی بنانے کی ہدایت۔ سپیشل ایجوکیشن سکولزکی بسوں کو آن روڈ کرنے کے لئے ڈرائیورز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ سکولوں میں سپیشل بچوں کیلئے سائیکالوجسٹ، ماہر سپیشل ایجوکیشن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔ ثانیہ عاشق نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹریننگ اور کونسلنگ کیلئے بھی مکمل تربیتی سیشن کرائے جائیں۔ سپیشل بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ترجیح ہے۔صوبائی مشیرنے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ خصوصی بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بسوں کو فعال کیا جا رہا ہے ۔ کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان خصوصی بچوں کی کفالت کیلئے اقدامات کی ہدایت کمشنر آفس ملتان میں سپیشل ایجوکیشن کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔
لاہور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ سٹریٹیجک پلاننگ کے تحت...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس شادی کا جھانسہ دے کر سیکیورٹی گارڈ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر...
لاہور سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق رہنما سید زعیم حسین قادری کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،کسٹوڈیل ٹارچر اور ہلاکتوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی...
اہورامیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے دارالحکومت میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت...
لاہورصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے آج گردوارہ مانکے کے مقام سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
لاہور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس...
اہورپاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے سر میں درد ہو،ان کا موڈ اچھا...