لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہی اشرف سے ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابو ذر شاد نے ان کے آفس میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔چئیرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ محمد منتہی اشرف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور صنعتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہے اسے حقیقی معنوں میں صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کا ادارہ بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاری کے عمل کو تیز کرکے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے ،بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں صنعتکاروں کو ایک ہی چھت تلے بہترین سہولیات دی گئی ہیں ۔کاروباری سہولت مراکز میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے این او سیز اور راہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔لاہور چیمبر کے صدر ابو ذر شاد نےچئیرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا منصب سنبھالنے پر محمد منتہی اشرف کو مبارکباد دی اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھنے کا عزم کا اظہار کیا ۔
لاہور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ سٹریٹیجک پلاننگ کے تحت...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس شادی کا جھانسہ دے کر سیکیورٹی گارڈ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر...
لاہور سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق رہنما سید زعیم حسین قادری کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،کسٹوڈیل ٹارچر اور ہلاکتوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی...
اہورامیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے دارالحکومت میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت...
لاہورصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے آج گردوارہ مانکے کے مقام سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
لاہور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس...
اہورپاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے سر میں درد ہو،ان کا موڈ اچھا...