لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اکتوبر میں 1لاکھ 4ہزار 790 فوڈ یونٹس اور پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 9ہزار 778 فوڈ پوائنٹس، یونٹس کو 12کروڑ 63لاکھ 24ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر 280 فوڈ پوائنٹس بند کر کے جعلسازی پر 87 کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت چیکنگ میں 89.1 فیصد اور جرمانوں میں 94.3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور 1لاکھ 32ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ اور 24ہزار کلو ناقص گوشت سمیت آئل، ایکسپائر اشیاء تلف کی گئی ہیں 41ہزار 926 دودھ بردار گاڑیوں اور 13ہزار 637 ڈیری شاپس پر 3کروڑ 34لاکھ لٹر سے زائد دودھ چیک کیا گیا جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ اور صوبہ بھر میں 8ہزار 773 میٹ شاپس پر کریک ڈاؤن کے دوران 19لاکھ 40ہزار کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ کی گئی۔ عاصم جاوید نے کہا کہ مزید بہتری کے لیے 41ہزار 722 کو اصلاحی نوٹس جبکہ 3ہزار 317 نئے فوڈ پوائنٹس کو لائسنس جاری کیے گئے۔حفضانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر 280 پوائنٹس کو بند کیا گیا۔ عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے 87یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے اور اشیاء پر غیر منظور شدہ لیبل لگانا سنگین جرم ہے خوراک میں ممنوعہ ناقص ایکسپائر اشیاء کا استعمال متعدد موزی امراض کا باعث بنتا ہے۔پنجاب کے ہر کونے میں خوراک کا کاروبار کرنے والوں پر کڑی نظر ہے ۔
لاہور حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ سٹریٹیجک پلاننگ کے تحت...
لاہورفیصل ٹاؤن پولیس شادی کا جھانسہ دے کر سیکیورٹی گارڈ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر...
لاہور سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق رہنما سید زعیم حسین قادری کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،کسٹوڈیل ٹارچر اور ہلاکتوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی...
اہورامیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے دارالحکومت میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت...
لاہورصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے آج گردوارہ مانکے کے مقام سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
لاہور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس...
اہورپاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے سر میں درد ہو،ان کا موڈ اچھا...