انصاف لائرز فورم کل سے ممبرشپ مہم شروع کریگی

03 نومبر ، 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) انصاف لائرز فورم نے وکلاء کی ممبر شپ کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ،کل 4 نومبر تا 9 نومبرلاہور ہائی کورٹ ، ایوان عدل ، سیشن کورٹ لاہور ، ماڈل ٹاؤن لاہور ، ضلع کچہری ، کینٹ کچہری میں ممبر سازی کیمپ لگائے جائیں گے ۔