اسلام آباد(نمائندہ جنگ )26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس منگل 5نومبر کو دوپہر دوبجے سپریم کورٹ میں طلب کرلیا‘اجلاس میں جوڈیشل کمیشن سیکرٹریٹ کے قیام پر بات اور سپریم کورٹ میں آئینی بنچزکے لیے ججوں کی نامزدگی پر بھی غور کیا جائےگا۔اجلاس میں سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ‘ جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان ‘ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ‘ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ‘نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین‘ فاروق ایچ نائیک‘شیخ آفتاب احمد‘عمرایوب‘ شبلی فراز اور خاتون رکن روشن خورشید بھروچا شرکت کریں گی ۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈےکا علم نہیں، اجلاس سے متعلق صرف کال موصول ہوئی ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ۔ ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے پارلیمانی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی‘ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ سے فاروق نائیک اور شبلی فراز نامزد کیے گئے ہیں۔اسپیکر نے خاتون نشست پر روشن خورشید بھروچا کو نامزد کیا ہے۔تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں۔پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔ ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...