لاہور (کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ سیل)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب میں جیلوں کا معائنہ کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں 9مئی مقدمات کی ملزمہ معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ ،جسٹس (ر) شبر رضا رضوی، صائمہ امین خواجہ ایڈووکیٹ، سینیٹر احد خان چیمہ شامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں خدیجہ شاہ، دیگر معزز جج صاحبان، جیل سپرنٹنڈنٹ، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی، اجلاس میں نیشنل جیل ریفارمز پالیسی تیار کرنے کیلئے افتتاحی بحث کی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ منصفانہ قانونی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لیے جیل کا موثر نظام ضروری ہے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اعداد و شمار سے ملک بھر میں گہری تشویشناک صورتحال کا پتا چلتا ہے، 66ہزار کی گنجائش رکھنے والے جیلوں میں ایک لاکھ سے زائد قیدیوں کو رکھا ہوا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب کو خاص طور پرزیادہ چیلنجز کا سامنا ہے، پنجاب میں 36ہزار افراد کی گنجائش والی جیلوں میں 67ہزار سے زائد قیدیوں کو رکھا گیا ہے، 36ہزار سے زائد قیدی وہ ہیں جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں، یہ قیدی ایک سال سے زائد عرصے سے اپنے مقدمات کی سماعت کے منتظر ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب میں ان فوری مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور صوبے بھر کی جیلوں کا معائنہ کرنے اور سفارشات دینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں جسٹس(ر) شبر رضا رضوی، صائمہ امین خواجہ ایڈووکیٹ، سینیٹر احد خان چیمہ اور خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...