اٹک (ٹی وی رپورٹ)حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ اغوا کارتحریک انصاف کے بانی عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ انہیں تاوان کے لئے اغواءکیاگیا تھا ۔ مجھے بہت ماراگیا۔اغواءکار پشتومیں بات کرتے تھے ‘کچھ سمجھ نہیں آتاتھاکہ کیابات کررہے ہیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار اغوا کاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گاڑی میں اغوا کار گینگ ایک شخص کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے‘پولیس کی جوابی فائرنگ پر اغوا کار مغوی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا اور بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق مغوی انتظار پنجوتھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔خیال رہے کہ انتظار پنجوتھا 8اکتوبر سے لاپتہ تھے‘ان کی بازیابی کیلئے کیس بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔یکم نومبر کو اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...