لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اٹلی کی چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھا نے کی پیشکش کی گئی اورپنجاب میں لائیو سٹاک و ڈیر ی پراجیکٹ میں اٹلی کی جانب سے سرمایہ کاری پر اتفاق ، سیاحت ،ٹیکسٹائل،لیدر،ماربل،کارپٹس اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔اطالوی ٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی معترف ہوگئیں اور انہوں نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کو متاثر کن قرار دیدیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔ پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے۔ اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دینگے۔ تجارت بڑھانے کیلئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔اطالوی سفیر نے ماریلنا ارمیلن نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا، منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے۔باہمی تجارت بڑھانے کیلئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے،ورک ویزا میں آسانی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔اطالوی سفیر نے مزید کہا کہ ثقافت ،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے ذمہ دار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور انکے حقوق کا تحفظ کریں گے،ایسے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ مضبوط جمہوری معاشرے کیلئے صحافت کا آزاد ہونا نہایت ضروری ہے۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں۔ بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مریم نواز نے جیکب آباد بس کھائی میں گرنے سے 8 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اورسوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...