پشاور(جنگ نیوز) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا انتہائی قیمتی سامان غائب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلی کے پی کا سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورکے 2 آئی فون 15 پرومیکس غائب ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا پرس، دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی غائب ہونے والے سامان میں شامل ہے۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق موبائل گم ہونے سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی چلےگئے جس سے وزیراعلیٰ پریشان ہیں، علی امین گنڈاپور نے میٹنگ میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیا اور اہم فون نمبرز مانگ لیے۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا پختون یار نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کے 2 موبائل، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کےپی ہاؤس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے، علی امین گنڈاپور کے سامان میں نقدی، کپڑے اور لائسنس یافتہ اسلحہ شامل تھا۔پختون یار نے بتایا کہ کے پی ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے جس کی ویڈیو موجود ہے، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑے، آئی جی اسلام آباد وزیر اعلیٰ کا سامان لے گئے، مطالبہ ہے کہ آئی جی پر مقدمہ درج کرکے وزیر اعلیٰ کے پی کا سامان واپس کیا جائے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیگٹو ہیں، ان کا سامان فوری واپس کیا جائے، سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر غائب کیا گیا۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...