لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب میں پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ( ایس ایم ایز )سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو بنکوں سے قرضوں میں سہولت کاری فراہم کرنے کے لئے پراجیکٹس کی پری کریڈٹ اپروول کروانے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کمرشل بنکوں کو انگیج کرے گا، بنکوں سے ابتدائی طور پر 1 سے 5ملین ڈالر اور پھر 10ملین ڈالر تک قرضے کی منظوری پہلے ہی لے لی جائیگی،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی بی آئی ٹی کے رواں ماہ ہونے والے بورڈ اجلاس میں مینڈیٹ لیا جائیگا۔پی بی آئی ٹی کے چئیرمین منتہا اشرف نے جنگ سے گفتگومیں بتایا کہ ادارے کی معاشی ٹیم پراجیکٹس کیلئے بنکوں سے پہلے ہی قرض کی منظوری لے کر ان کی مارکیٹنگ کرے گی، جب کوئی سرمایہ کار قرض لینے کے لئے بنک سے رابطہ کرے گا تو بنک کے پاس پراجیکٹ کے پہلے سے تمام اعدادوشمار اور فزیبلٹی موجود ہوگی ، جس سے قرض لینے میں آسانی ہوگی ،اس طرح چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو قائل کیاجاسکے گا کہ پراجیکٹ کے لئے پہلے ہی قرض منظور ہوچکا ہے، اس پر فوری کام شروع ہوسکتا ہے کیونکہ بنکوں کی طرف سے بسا اوقات پراجیکٹس پر قرض سے انکار بھی سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کے لئے 75فیصد تک کام اب ان کا ادارہ کردے گا جو کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کی حکومتی پالیسی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ پہلی مرتبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کی سہولت کے لئے مختلف شعبوں کیلئے PBITکی طرف سے بنائے جانیوالے پراجیکٹس کا ڈیٹا بنک بنائیں گے جس میں 250سے زائد پراجیکٹس بنکوں سے قرضوں کی منظوری کے ساتھ تیار پڑے ہونگے تاکہ سرمایہ کار جب چاہے ایک کلک پرپراجیکٹ بارے تفصیلات حاصل کرسکے۔انہوں نےمزید کہاکہ ایس ایم ایز ہی ملکی معیشت کو بحال کروانے میں اہم کردار اداکرے گی۔ ہم کاروباری سیکٹر کو سہارا دیکر اس کا باقائدہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ملکی معیشت کو بہتری کی راہ پر ڈال سکتے ہیں ۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...