اسلام آباد (ساجد چوہدری) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی تقرری سے متعلق شکایات تحقیقات کیلئے سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بھجوا دیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کیبنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کو ایک آفس میمورنڈم کے ذریعے تین شکایات بھیجی گئی ہیں جو محمد اعظم ، اختر اے بگھیو اور پروفیسر ڈاکٹر انجم خالد نے کیں،حکام سائنس ہ ٹیکنالوجی نے کہا کہ شکا یت کنندگان کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، ذرائع کے مطابق شکایات میں ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی تقرری سے متعلق بھجوائے گئے پینل میں شامل افراد پر الزامات عائد کئے گئے ہیں، پینل میں ڈاکٹر ایچ یو خان ، محمد عمران حیدر اور زین العابدین شامل ہیں ، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی سے کہا گیا ہے کہ ان شکایات کی تحقیقات کر کے مزید کارروائی کی جائے۔ایک شکایت کنندہ اختر بھگیو کا کہنا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی نے جن اٹھارہ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا بھجوائے گئے پینل میں شامل ایک بھی امیدوار اس میں شامل نہیں تھا ، انہوں نے کہا اس پوسٹ کیلئے اشتہار 23اپریل 2024کو دیا گیا تھا مگر پہلے امیدواروں کے انٹرویوز 25جون کو اور دوسری بار 20ستمبر 2024کو لئے گئے ، حالانکہ یہ پراسس 120دنوں میں مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے ، وزارت کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ دو شکایت کرنیوالوں کا درخواست میں ایڈریس تک موجود نہیں ، جبکہ ایک شکایت کنندہ نے محض الزامات ہی لگائے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، شکایت کا جواب اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...