ہسپتا لوں میں خواتین کی ہراسیت ؛ وفاقی محتسب نے رپورٹ طلب کرلی

03 نومبر ، 2024

اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت خواتین بر مقام کار( At work place) فوزیہ وقار نے وزارت قومی صحت اور اس کے ذیلی اداروں بشمول ہسپتالوں میں خواتین ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہراساں کئے جانے کے کیسز کی رپورٹ طلب کر لی ۔ وزارت سے گزشتہ تین سالوں کے واقعات اور ان کے تدارک کیلئے اقدمات کی رپورٹ مانگی گئی ہے5نومبر کو اپنے آفس میں اس ھوالے سے اجلاس بھی طلب کیا جس میں وزارت قومی صحت کے حکام شرکت کر ینگے، انکوائریز میں کیا سفا رشات کی گئیں؟ ۔ وزارت صحت کے ڈائریکٹر لیگل آصف سہیل نے وزارت صحت کے زیر انتظام تمام اداروں بشمول ہسپتالوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ادارے کے بارے میں رپورٹ چار نومبر تک وزارت میں جمع کرائیں ، یہ بتا یا جا ئے کہ کیا خاتون سٹاف کو ہراساں کئے جانے کی کوئی شکایت درج کرائی گئی اور اگر یسا ہوا تو اس کی انکوائری کرائی گئی یا نہیں؟ اس انکوائری میں کیا سفارش کی گئی ؟وزارت صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری نے چار نومبر کو اڑھائی بجے وزارت میں اجلاس بلایا ہے جس میں ان رپورٹس کا جائزہ لیا جا ئے گا اور پانچ نومبر کے اجلاس کی تیاری کی جا ئے گی۔وزارت کے ذرائع نےبتایا کہ پولی کلینک ہسپتال اسلام آ باد میںپوسٹ گریجویشن کرنیوالی ایک خاتون ڈاکٹر نے 15اپریل 2024کو وفاقی سیکرٹری صحت کو تحر یری شکایت کی تھی کہ ان کے سپر وائزر ڈاکٹر انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔