پشاور(ارشدعزیز ملک )تحریک انصاف خیبرپختو نخوا میں شدید اختلافات ،عاطف خان کو دوسرا نوٹس، سینئرپارٹی رہنما فضل گارڈن سے متعلق بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر نوٹس جاری کرکے طلب ، ہائوسنگ سوسائٹی کا سرکاری اراضی پر قبضہ، زرعی اراضی کو بھی سوسائٹی میں شامل کرنے کا الز ام ،مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اختلافات کی کوئی بات نہیں، معمول کا کیس،محکمے کو شکایات موصول ہوئیں جس پر کاروائی کی جاری ہے ،تحریک انصاف خیبرپختو نخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور صوبائی حکومت نے اپنے ہی رہنما، ایم این اے عاطف خان کو دوسرا انکوائری نوٹس جاری کردیاہے۔ پہلا نوٹس مالم جبہ کیس سے متعلق تھا، جبکہ یہ تازہ نوٹس مردان کے فضل گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، پارٹی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، خاص طور پر علی امین اور عاطف خان کے گروپوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد بدعنوانی نے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عاطف خان کو فضل گارڈن سے متعلقہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔یہ نوٹس، جو یکم نومبر 2024 کو جاری کیا گیا، عاطف خان کو تفتیش کے لئے حاضر ہونے اور فضل گارڈن میں ان کی مبینہ شمولیت کے بارے میں وضاحتیں فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ محکمہ انسداد بدعنوانی نے ان سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ اشتہارات میں فضل گارڈن کے مالک یا منتظم کے طور پر ان کا نام کیوں ظاہر ہو رہا ہے۔الزامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔ مزید یہ کہ زرعی زمین کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کیا گیا، جو مبینہ طور پر عائد پابندیوں اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ یہ بھی الزام لگاتا ہے کہ فضل گارڈن کے نجی ترقیاتی منصوبے کے لئے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔ عاطف خان سے کہا گیا ہے کہ فضل گارڈن سے متعلق ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات پیش کریں، جن میں ان سے حاصل شدہ فوائد بھی شامل ہیں۔نوٹس میں عاطف خان کو ان الزامات کے جواب میں اضافی دستاویزات پیش کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ جواب میںعاطف خان نے جنگ کوبتایا کہ انہیں اپنی ہی حکومت میں یہ دوسرا نوٹس ملا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہیںاس لئے انھیں نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن وہ گھبرانے والے نہیں بلکہ حالات کا مقابلہ کریں گے اور سچ کا ساتھ دیں گے ۔وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے جنگ کو بتایا کہ اس میں اختلافات کی کوئی بات نہیں بلکہ یہ ایک معمول کا کیس ہے ۔محکمے کو شکایات موصول ہوئی ہوں گی جس پر کاروائی کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے انھیں ایک نوٹس بھجوایا ہے جو کوئی کیس شروع ہونے کانوٹس نہیں بلکہ ایک وضاحتی نوٹس ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خلاف شکایات کی وضاحت کریں ابھی بالکل ابتدائی مرحلہ ہے اور اگر عاطف خان کے پاس وضاحت ہوگی تو معاملہ ختم ہوجائے گا اور اگر مزید کوئی شواہد سامنے آتے ہیں تو کیس آگے چلے گا ۔
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجاردہ ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر...
اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے سالانہ ٹیرف کے لیے ری بیسنگ کا یکم جنوری سے تعین کرنے کی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات اور رہنما...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کی ایک بنیادی اسکیل نمبر بیس کی عیدیدار محترمہ کرن سرفراز خان ، چیف،...
اسلام آباد 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد ن لیگی رہنمائوں...