چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری ریونیو ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کا تاریخ ساز فیصلہ

03 نومبر ، 2024

اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری ریونیو ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کا تاریخ ساز فیصلہ،ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی اسکیل 21تک کے گزشتہ شام ٹرانسفر کئے گئے افسران کوسابقہ عہدوں سے سبکدوش کر دیا ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے سیکرٹری منیجمنٹ /ایچ آر /آئی آر وقاص احمد لنگاہ کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن نمبر 2780-IR-I/2024دو نومبر 2024کو ہفتہ وارتعطیل کے باوجود جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر 2024کو ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 2777-IR/2024کے ذریعے ان لینڈ ریونیو سروس کے جن افسران کو ٹرانسفر کیا گیا اور ان کی پوسٹنگ کی گئی وہ تمام فی الفور موجودہ پوسٹوں کے مقامات سے سبکدوش کئے گئے ہیں۔