اسلام آباد (اسرار خان) ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو انکشاف کیا کہ پاکستان کی حکومت کراچی انڈسٹریل پارک (کے آئی پی) چین کے حوالے کر کے اپنے اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈز) کو بحال کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے جو کہ غیر فعال پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر تیار کیا جا رہا ہے۔ کے آئی پی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) فریم ورک کے تحت قائم کیے گئے نو ایس ای زیڈز میں سے ایک ہے۔ 1500 ایکڑ پر محیط کے آئی پی اسٹیل ملز کی زمین پر تیار کیا جائے گا جو تقریباً 19 ہزار ایکڑ ہے۔ وفاقی حکومت اسٹیل مل کے موجودہ ڈھانچے کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ سندھ حکومت کو اسی جگہ پر ایک نئی جدید ترین سٹیل مل قائم کرنے کے لیے 700 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ چینی ہاتھوں میں منتقلی پاکستان کے ایس ای زیڈز کو بین الاقوامی معیارات اور طریقوں کو مربوط کرکے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنانے کی ایک مثال قائم کرے گی۔
کراچی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغرکی لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس پولیس کو موصول ہو...
کراچی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کے ایک تفتیشی افسر نے طلب...
کراچی محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم سندھ...
اسلام آبادسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان نے زمینی حقائق پر مشتمل اپنے موقف کو سفارتی سطح پر متعلقہ...
راولپنڈی حکومت نے ملک بھر میں بجلی بلوں کی تقسیم اور پرنٹنگ کا کام پاکستان پوسٹ کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ...
کراچی برطانوی جریدہ اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کینسر کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کر...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی آئندہ ماہ چینی شہر تیانجن میں پہلی بار...
اسلام آ باد حکومتی دعوؤں، درآمدات کی اجازت اور قیمتوں کے تعین کے باوجود چینی کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک...