اسلام آباد(نامہ نگار/ٹی وی رپورٹ) وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی سال کے وسط میں بجٹ میں کسی ایڈجسٹمنٹ کے جواز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاجبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے آئی ایم ایف کی طرف سے اہداف میں نظر ثانی کی ایف بی آر کی درخواست مسترد کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس موضوع پر آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کی گئی ہے نہ ہی یہ موضوع کبھی ایجنڈے پر رہا ہے۔ایف بی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کسی بھی اجلاس میں اہداف پر نظرثانی پر بات نہیں کی گئی۔ادھر ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال مالیاتی پالیسیو ںکے موثر ہونے کی عکاس ہے‘آئی ایم ایف نے بھی معاشی اشاریو ںسے متعلق اپنی پیش گوئیوں پر نظرثانی کی ‘صرف1فیصد فرق کو غیر یقینی عالمی معاشی ماحول کے تناظر میں معمولی کہا جاسکتاہے‘مالیاتی استحکام کی راہ ہموار ہوگئی ہے‘آئی ایم ایف کے اندازے ، تخمینے وزارت خزانہ کے معاشی تخمینو ںسے قریب تر ہوگئے ہیں‘افراط زر 10.2فیصد کے حکومتی تخمینے کے برعکس بہتر معاشی پالیسیو ںسے9.2فیصد رہا۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...