لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب میں پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ( ایس ایم ایز )سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو بنکوں سے قرضوں میں سہولت کاری فراہم کرنے کے لئے پراجیکٹس کی پری کریڈٹ اپروول کروانے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کمرشل بنکوں کو انگیج کرے گا، بنکوں سے ابتدائی طور پر 1 سے 5ملین ڈالر اور پھر 10ملین ڈالر تک قرضے کی منظوری پہلے ہی لے لی جائیگی،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی بی آئی ٹی کے رواں ماہ ہونے والے بورڈ اجلاس میں مینڈیٹ لیا جائیگا۔پی بی آئی ٹی کے چئیرمین منتہا اشرف نے جنگ سے گفتگومیں بتایا کہ ادارے کی معاشی ٹیم پراجیکٹس کے لئے بنکوں سے پہلے ہی قرض کی منظوری لے کر ان کی مارکیٹنگ کرے گی، جب کوئی سرمایہ کار قرض لینے کے لئے بنک سے رابطہ کرے گا تو بنک کے پاس پراجیکٹ کے پہلے سے تمام اعدادوشمار اور فزیبلٹی موجود ہوگی ، جس سے قرض لینے میں آسانی ہوگی ،اس طرح چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو قائل کیاجاسکے گا کہ پراجیکٹ کے لئے پہلے ہی قرض منظور ہوچکا ہے، اس پر فوری کام شروع ہوسکتا ہے کیونکہ بنکوں کی طرف سے بسا اوقات پراجیکٹس پر قرض سے انکار بھی سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کے لئے 75فیصد تک کام اب ان کا ادارہ کردے گا جو کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کی حکومتی پالیسی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ پہلی مرتبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کی سہولت کے لئے مختلف شعبوں کے لئے PBITکی طرف سے بنائے جانے والے پراجیکٹس کا ڈیٹا بنک بنائیں گے جس میں 250سے زائد پراجیکٹس بنکوں سے قرضوں کی منظوری کے ساتھ تیار پڑے ہونگے تاکہ سرمایہ کار جب چاہے ایک کلک پرپراجیکٹ بارے تفصیلات حاصل کرسکے۔انہوں نےمزید کہاکہ ایس ایم ایز ہی ملکی معیشت کو بحال کروانے میں اہم کردار اداکرے گی۔ ہم کاروباری سیکٹر کو سہارا دیکر اس کا باقائدہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ملکی معیشت کو بہتری کی راہ پر ڈال سکتے ہیں ۔
اسلام آباد آج ’’نومئی‘‘ کی تیسری برسی ہے اسی روز تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں نے منظم منصوبہ...
اسلام آ باد پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کی نئی رہائش گاہیں104فیملی سوٹس کو مکمل کرنے کیلئےسی ڈی اے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ میں کامیابی کے باوجود امن کا...
لاہوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ...
کراچی پاکستانی وزارت خارجہ نے خلیجی ملک سے اجتماعی بے دخلیوں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھآ...
اسلام آباد فضول مقدمہ بازی کا خاتمہ:فنانس بل 27-2026میں ’’اسکروٹنی کمیٹی‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ، ٹاسک فورس کی...
اسلام آباد وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 2 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے ائیر پورٹ پر بنگلہ دیش کے...
کراچی چینی جے35 اسٹیلتھ طیاروں سے پاکستان کو بھارت پرفیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی، ففتھ جنریشن جنگی طیاروں...