اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری قیادت کی غیرمعمولی گرمجوشی اور اعلی مہمان نوازی پر اظہار تشکرکیا ہے ۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا قطری قیادت کی غیرمعمولی گرمجوشی اوراعلی مہمان نوازی پربے حد شکر گزار ہوں، پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزاعظم کا کہنا تھا کہ قطری ہم منصب سے تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ہوا، قطر کے وزیراعظم نے خطے میں ایک اسٹرٹیجک پارٹنرکے طور پر پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے بتایا کہ قطری وزیراعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور دونوں فریقین نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر امن حل اور تعاون پر مبنی کوششوں پر زور دیا۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...