اسلام آباد (اسرار خان) ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو انکشاف کیا کہ پاکستان کی حکومت کراچی انڈسٹریل پارک (کے آئی پی) چین کے حوالے کر کے اپنے اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈز) کو بحال کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے جو کہ غیر فعال پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر تیار کیا جا رہا ہے۔ کے آئی پی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) فریم ورک کے تحت قائم کیے گئے نو ایس ای زیڈز میں سے ایک ہے۔ 1500 ایکڑ پر محیط کے آئی پی اسٹیل ملز کی زمین پر تیار کیا جائے گا جو تقریباً 19 ہزار ایکڑ ہے۔ وفاقی حکومت اسٹیل مل کے موجودہ ڈھانچے کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ سندھ حکومت کو اسی جگہ پر ایک نئی جدید ترین سٹیل مل قائم کرنے کے لیے 700 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ چینی ہاتھوں میں منتقلی پاکستان کے ایس ای زیڈز کو بین الاقوامی معیارات اور طریقوں کو مربوط کرکے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنانے کی ایک مثال قائم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی اس اقدام کی منظوری دے چکے ہیں جس کا مقصد عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے کے ذریعے ایس ای زیڈز کی سرمایہ کار دوستی کو بڑھانا ہے۔ فی الحال، پاکستان ملک بھر میں 21 نوٹیفائیڈ ایس ای زیڈز کی میزبانی کرتا ہے، ہر ایک سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...