اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان آزادی اظہارِ رائے، آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے اور حکومت پاکستان اس کو یقینی بناتی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روزصحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغا م میں کہی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافی دنیا کو باخبر رکھنے کیلئے دن رات مصروفِ عمل رہتے ہیں۔بد قسمتی سے صحافیوں کو سچ بولنے کی پاداش میں مختلف خطرات، مصیبتوں اور صعوبتوں کو جھیلنا پڑتا ہے۔امن کے علاوہ، تنازعات و جنگوں میں بھی صحافی اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر رپورٹنگ کے فرائض سر انجام دیتے رہتے ہیں۔سچ کے داعی ان صحافیوں کو پابندیوں ، تشدد ، دھمکیوں، اغواء اور قتل جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی کنوینشنز کے باوجود درجنوں صحافیوں کو دانستہ قتل کر کے سچ کا راستہ روکا گیا۔صحافیوں کے قتلِ عام پر اقوامِ عالم اور بین الاقوامی تنظیموں کو اسرائیل کو انصاف کے کٹھہرے میں کھڑا کرنا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے بغیر آزادی ِصحافت ممکن نہیں۔ ہماری حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی پاسداری کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھائے ہیں۔پاکستانی صحافیوں نے جمہوریت، آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے صحافی و میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ایکٹ 2021 پاس کیا گیا۔صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس بھی وفاقی حکومت کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔پاکستان میں صحافیوں کے خلاف جرائم کو روکنے، ارتکاب کرنے والوں کی سزا یقینی بنانے اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔ ۔دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سروکئی، جنوبی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واشنگٹن ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی اور برآمدات پر ٹیکسز میں اضافے...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم اور آسان...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض...
اسلام آباد پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 18 کے عہدیداروں کو بنیادی سکیل 19 میں ترقی دینے کیلئے آج 22 جنوری...
اسلام آباد انٹرنیشنل کسٹم ڈے دنیا بھر کی طرح 26 جنوری کو پورے پاکستان میں منایا جائے گا۔ چیئرمین راشد محمود...