لاہور (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونے والے 49ویں کامن کے پولیس افسران نے ملاقات کی،انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی پر افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی فرنٹیئر کانسٹیبلری دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی میں ایف سی کے 10 بہادر جوانوں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔انہوں نےکہا کہ ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں، ایف سی کے شہداء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی تعلقات کی بجائے لوگو ں سے مضبوط تعلق استوار کریں،جو افسران عوام کی خدمت کرتے ہیں اوردل میں بستے ہیں انہیں سفارش کی ضرورت نہیں رہتی۔
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی اخبار کی...
لاہورپنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےʼانٹرنیشنل مدرز ڈےʼ پر تمام ماؤں خاص طور پر شہدا کی ماؤں کو...
لاہور لاہور اور گردو نواح میں رات گئے تیز آندھی چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایچ...
لاہور پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30...
لاہور شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر...
شیخوپورہوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو بنیان المرصوص کے تحت...
اسلام آ باد پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4077 عازمین...