اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) بنگلہ دیش اور بھارت میں کشیدہ تعلقات کے انتقامی مضمرات سامنے آنا شروع، بھارتی کمپنی نے بنگلہ دیش کی بجلی کاٹ دی اور کہا کہ پہلے84 کروڑ60 لاکھ ڈالر ادا کریں، بھارت کے اڈانی گروپ سے وابستہ بجلی گھروں نے بنگلا دیش کے لیے بجلی کی رسد میں نمایاں کمی کردی ۔ اڈانی گروپ نے بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی میں جو کٹوتی کی ہے اُس کے بعد اب بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی 700 میگا واٹ ہے۔اڈانی گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلا دیش کو بجلی کی رسد میں کمی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ واجبات زیادہ ہوچکے ہیں اور بنگلا دیش کی طرف سے ادائیگی میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ بنگلا دیش کو اڈانی گروپ کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔بنگلا دیش کے اخبار دی ڈیلی اسٹار نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ اڈانی گروپ کے ذیلی ادارے اڈانی پاور جھاڑ کھنڈ لمٹیڈ نے بنگلا دیش کو فراہم کی جانے والی بجلی میں 50 فیصد کٹوتی کردی ہے۔اڈانی گروپ کی طرف سے بجلی کی رسد میں کمی کے بعد اب بنگلا دیش کو 1600 میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ بھارتی ادارے نے اپنے 1496 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے ادارے کا ایک یونٹ بند کردیا ہے۔اڈانی پاور نے بنگلا دیش پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ کو 27 اکتوبر کو ایک خط بھیجا تھا جس میں واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ واجبات ادا نہ کیے جانے کی صورت میں 30 اکتوبر سے بجلی کی رسد گھٹادی جائے گی۔دو ماہ جاری رہنے والی طلبہ تحریک کے نتیجے میں 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک بنگلا دیش سے بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے بھارت میں پناہ لے رکھی ہے۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت شیخ حسینہ کی حوالگی چاہتی ہے تاکہ ان پر سنگین جرائم کے ٹربیونل میں مقدمات چلائے جاسکیں۔
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی اخبار کی...
لاہورپنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےʼانٹرنیشنل مدرز ڈےʼ پر تمام ماؤں خاص طور پر شہدا کی ماؤں کو...
لاہور لاہور اور گردو نواح میں رات گئے تیز آندھی چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایچ...
لاہور پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30...
لاہور شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر...
شیخوپورہوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو بنیان المرصوص کے تحت...
اسلام آ باد پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4077 عازمین...