پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

03 نومبر ، 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے درخواست میں کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی 1 روپے 35 پیسے اضافہ کردیا ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 84 روپے اضافہ کیا گیا، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔