فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے حکومت کی طرف سے برآمد کنندگان کو زیرالتواء سیلز ٹیکس ریفنڈز کی مد میں 32 ارب روپے کی ادائیگی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ رقم 30 ستمبر تک کے ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز کیلئے جاری کی گئی ہے جو کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کی طرف ایک اہم قدم ہے، حکومت کے اس اقدام سے جہاں ایکسپورٹرز کا اعتماد بحال ہو گا، وہیں برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی، برآمد کنندگان کو درپیش سرمائے کی قلت اور ٹیکس سے متعلق دیگر مسائل حل کرکے برآمدات کو 25 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کو ڈبل انکم ٹیکس کی پیشگی ادائیگی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نظام میں پیچیدگیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،برآمد کنندگان کا سرمایہ ریفنڈز کی ادائیگی میں پھنسا ہوا ہے جبکہ مقامی خریداری پر ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم (EFS) کے خاتمے کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ برآمد کنندگان کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ عالمی منڈی میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھا کر برآمدات بڑھائی جا سکیں۔
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی اخبار کی...
لاہورپنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےʼانٹرنیشنل مدرز ڈےʼ پر تمام ماؤں خاص طور پر شہدا کی ماؤں کو...
لاہور لاہور اور گردو نواح میں رات گئے تیز آندھی چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی...
لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرہ ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔پی ایچ...
لاہور پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30...
لاہور شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر...
شیخوپورہوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کو بنیان المرصوص کے تحت...
اسلام آ باد پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4077 عازمین...