عمران کی درخواست ضمانت پر کل سماعت مقرر

03 نومبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت کی4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ، رجسٹرار آفس نے ان کی درخواست کے ساتھ لف وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا ، تاہم آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے،ٹرائل کورٹ کا درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا تھا ،ملزم کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے، جسے متعلقہ آفس میں جمع کرایاجائیاورآفس ملزم کی درخواست ضمانت پر نمبر لگا کر مقدمہ کو سوموار کے روز سماعت کیلئے مقرر کرے۔