نوازشریف کا پڑھا گیا مصرعہ درست اور فضل الرحمٰن کی تصحیح غلط نکلی

03 نومبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کا پڑھا گیا مصرعہ درست اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمٰن کی تصحیح غلط نکلی۔نوازشریف نے قومی اسمبلی میں 26 ویں ترمیم کی منظوری کے دوران ساحر لدھیانوی کا قطعہ پڑھا تھا۔ اس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے میاں نوازشریف کے پڑھے ہوئے مصرعے کو بے وزن قرار دے کر کہا تھا کہ آپ نے مصرعے میں ’تو‘ اضافی لگا کر بے وزن کردیا۔مگر ساحر لدھیانوی کی کتاب میں یہ قطعہ بالکل اسی طرح موجود ہے جس طرح میاں نوازشریف نے پڑھا تھا۔